کسٹم والے خود پیسے لیکر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑواتے ہیں ،چیف جسٹس کی وکیل کی سرزنش
سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کسٹم حکام پہلے خود پیسے لے کر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑوا دیتے ہیں۔ پیر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ ٹرک پکڑنے سے متعلق کیس
چیف جسٹس نے کہا کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ کے خلاف انکوائری کیوں نہ کی جائے، ٹرک 1996 میں بنایا گیا اور 2016 میں پکڑا، 22 سال تک کہاں چلتا رہا، اسمگلنگ کہاں سے ہوتی ہے، یہ ٹرک ماچس کی ڈبی نہیں،کس راستے سے آیا کسٹم حکام کوپتا ہی نہیں، پشاور میں جاکر دیکھیں کیسے گاڑیاں اسمگل ہوتی ہیں۔
Comments
Post a Comment