امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر چاقو سے قتل، حملہ آور گرفتار

 

ڈاکٹر طلعت جہاں بچوں کی انتہائی قابل معالج کے حوالے سے مشہور تھیں




ہیوسٹن امریکہ میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا پولیس نے حملہ آور گرفتار کرلیا۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو سے حملہ کرکے متعددد اندھا وار کرنے کے بعد قتل کردیا گیا، یہ افوسناک واقعہ امریکہ کی ریاست ہیوسٹن میں پیش آیا، جس میں وہاں کی رہائشی پاکستانی نژاد چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کے گھر کے باہر چاقو مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت جہاں پر چاقو کے متعدد وار کیے جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تھوڑی ہی دیر میں ڈاکٹر طلعت جہاں کو چاقو مارنے والے سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت 24 سالہ مائلز جوزف فریڈریش کے نام سے ہوئی، ملزم کی گرفتاری کے بعد ڈاکٹر طلعت جہاں کے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مقامی پولیس حکام بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر طلعت کے رشتہ داروں کا کہنا ہے وہ حملہ آور کو نہیں جانتی تھیں کیوں کہ انہوں نے کبھی ان سے اس نام کے شخص کا ذکر تک نہیں کیا تھا جب کہ ڈاکٹر طلعت جہاں بچوں کی انتہائی قابل ڈاکٹر کے حوالے سے مشہور تھیں اور اسی برس جولائی کے مہینے میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں، ڈاکٹر طلعت جہاں کے سوگرواران میں 23 سال کا بیٹا اور 14 سال کی بیٹی ہے۔

Comments