جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا، انہیں عدالت بلاؤں گا
ئفر کیس میں قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا،جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو عدالت بلاؤں گا۔سربراہ تحریک انصاف اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ سماعت کے دوران سربراہ پی ٹی آئی عمران خان، سابق
آج میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ آج عمران خان نے صحافیوں سے طویل غیر رسمی گفتگو بھی کی۔عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر سب کیا،جنرل ریٹائرڈ باجوہ کو عدالت بلاؤں گا۔سائفر کیس میں قمر جاوید باجوہ اور امریکی سفارتخانے کے آفیشلز کو گواہ بناؤں گا۔
مر جاوید باجوہ نے سب کچھ ڈونلڈ لو کے کہنے پر کیا۔
صحافی نے سوال کیا کہ حالات بتاتے ہیں آپ کو طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، جیل میں کسی قسم کی مشکل نہیں، جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں۔ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مذاکرات کیے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ قسم اٹھانے کیلیے تیار ہوں اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشریٰ کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں، چھ فیصد کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ۔ لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ کون کیا کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جیل میں مرنا قبول کرلوں گا لیکن ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر نہیں جاؤنگا، میری قوم کو جا کر بتا دیں کہ عمران خان آپ کے ساتھ بے وفائی نہیں کرے گا۔
Comments
Post a Comment