ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا


 ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان رہا ،فاریکس

 ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر85پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر286.10روپے سے کم ہو کر285.25روپے ہو گئی اسی طرح1روپے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر287.50روپے سے گھٹ کر286.50روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قدر314روپے سے کم ہو کر313روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر358روپے سے بڑھ کر360روپے پر جا پہنچی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب1،1.50روپے کا اضافہ دیکھنے میں آی

Comments