عمران خان کو سہولیات کی فراہمی کی اپیل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
اس کورٹ کی معاونت کے لیے کون آئے گا،ہر کوئی نواز شریف کی خوشیاں منا رہا ہے، مٹھایاں بانٹ رہا ہے، آپ سب کو نواز شریف کی پڑی ہے اس کا استقبال کرنے جانا ہے ؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا لا افسران بر بھی برہمی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2023ء) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی اپیل پر سماعت کے دوران عدم پیشی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہمی کے کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت روسٹرم پر آئے۔حکومت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کیوں نا جیل سپریڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔ عمران خان سہولیات فراہمی کیس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لا افسران کے تاخیر سے آنے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لا افسران سے مکالمے میں سماعت کے دوران نواز شریف کی واپسی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کورٹ کی معاونت کے لیے کون آئے گا ، ہر کوئی نواز شریف کی خوشیاں منا رہا ہے، مٹھایاں بانٹ رہا ہے آپ سب کو نواز شریف کی پڑی ہے اسکا استقبال کرنے جانا ہے ؟ آپ کو نوٹس موصول نہیں ہوئے تھے ؟جسٹس میاں گل حسن نے غیر معمولی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پانچ سالہ سائیکل ہے۔۔عدالت نے عمران خان کے وکلاء کو بلا رکاوٹ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی بھی اجازت دے دی۔ قبل ازیں عمران خان کی چہل قدمی کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کیباہرجگہ کی توسیع کردی گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیاحکامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عملدرآمد کردیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی چہل قدمی کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کیباہرجگہ کی توسیع کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے باہرچہل قدمی کیلئے جگہ 60 فٹ تک بڑھا دی گئی ہے۔یاد رہے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کا دورہ اور سہولتوں کا جائزہ لیا تھا اور گزشتہ سماعت پرجج نے سیل کے باہر دیوار گرا کر چہل قدمی کیلئے جگہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔
Comments
Post a Comment