پاک بھارت میچ کے دوران سٹیڈیم میں چوری کی ورداتوں کا انکشاف

 


کئی سو افراد نے فون، پرس سمیت کئی قیمتی چیزیں چوری ہونیکی شکایات درج کروائی، سکیورٹی مسائل ضرور ہوتے ہیں لیکن چوریاں ہمارا تشخص خراب کررہی ہیں : صحافی وکرانت گپتا

احمد آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2023ء ) بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے دوران میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے ساتھ چوری کی ورداتیں ہوئی ہیں ۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے والے بہت سے شائقین کرکٹ اپنے موبائل فونز، پرس سمیت کئی قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’میں اور ایک دوست گیٹ سے داخل ہونے کی بات کررہے تھے کہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فون چوری ہوگیا‘‘۔ وکرانت گپت نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’سٹیڈیم میں 1 لاکھ 25 سے زائد 
تماشائی آتے ہیں تو سکیورٹی کے مسائل ضرور ہوتے ہیں لیکن چوریاں ہمارا تشخص خراب کررہی ہیں‘‘۔

معروف صحافی نے مزید کہا کہ ’پاک بھارت میچ کے دوران کئی سو افراد نے اپنے فون، پرس سمیت کئی قیمتی چیزیں چوری ہونے کی شکایات درج کروائی ہیں‘۔💀

Comments