بھارت ، کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو آبادکاری کرکے مسلم اکثریت کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے
بھارت ، کشمیر میں اسرائیلی طرز پر ہندو آبادکاری کرکے مسلم اکثریت کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے...... ڈاکٹر مہاتیر محمد
اقوام متحدہ ، کشمیر کے حق خودارادیت کے حوالے سے اپنی قراردادوں پہ عملدرامد کو یقینی بنائے ۔سفیر پاکستان سید احسن رضا شاہ
پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا میں منعقد کردہ یوم سیاہ کی تقریب میں ملائشیاء کے معروف سکالر استاد محمد اظمی عبدالحمید (صدر MAPIM ) جمال الدین شمس الدین (CEO ACCIN) اور پروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی مظالم کی مذمت کی اور سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔
سفیر پاکستان سید احسن رضا شاہ نے مہاتیر محمد، عظمی عبد الحمید اور دیگر مقررین کی کشمیر کے لیے خدمات کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے پیغام دیا کہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، اور عالمی قوانین کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔ اس موقع پر یوم سیاہ کی مناسبت سے ایک خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔
تقریب کے دوران کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ (Malaysian Consultative of Islamic NGOs (MAPIM کے نمائندہ وفد نے صدر MAPIM استاد محمد عظمی عبدالحمید کی زیر قیادت ملائشیاء کی دیگر NGOs کے اشتراک سے ملائیشیاء میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یاداشت بھی جمع کروائی جس میں سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا گیا
Comments
Post a Comment