غزہ کے لوگوں کے پاس نہ گھر، نہ کھانا اور پانی، انجلینا جولی کا جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ
غزہ کے لوگوں کے پاس گھر کھانا اور پانی بھی نہیں، علاقے میں جنگ فوری بند کی جائے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انسانی حقوق کیلئے سرگرم ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن اور پانی کا روکنا اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے، چند ٹرک غزہ کی غذائی ضروریات کیلئے ناکافی ہیں، جو اسرائیل میں ہوا اس سے غزہ کے عام لوگوں پر بمباری کا جواز نہیں گھڑا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کے پاس نہ کھانا ہے نہ پانی اور نہ ہی سرحد پار کرنے کا حق حاصل ہے۔ کل آبادی میں سے آدھے بچے ہیں جو 20 سال سے محاصرے میں ہیں۔
Comments
Post a Comment