نسیم شاہ سے پہلے، ان پانچ ہندوستانی اداکاراؤں کو دل دے بیٹھے تھے پاکستانی کرکٹر، ایک نے کرلی تھی شادی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ گیند باز نسیم شاہ اُروشی روتیلا کو پرپوز کرکے سرخیوں میں آگئے جس کے بعد دونوں اسٹار کی شادی کی باتیں شروع ہوگئیں۔ تاہم اس سے قبل بھی کئی پاکستانی کرکٹر ہندوستانی اداکاراؤں کی محبت میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ کچھ پاکستانی کرکٹر نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی ڈیٹ کیا تھا۔ ایک کرکٹر نے افیئر کے بعد اداکارہ سے شادی بھی کر لی تھی لیکن اب طلاق کے بعد دونوں الگ رہ رہے ہیں۔ہندوستان اور پاکستان کرکٹ کے میدان پر ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں لیکن محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ نسیم شاہ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کو ایک عوامی تقریب میں پرپوز کرکے سرخیوں میں آگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ لیکن، یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ کسی پاکستانی کرکٹر کو بالی ووڈ اداکارہ سے محبت ہوئی ہو۔ کچھ پاکستانی کرکٹر بالی ووڈ اداکاراؤں کو ڈیٹ بھی کر چکے ہیں


 وسیم اکرم نے ریٹائرمنٹ کے بعد کافی وقت ہندوستان میں گزارا۔ وہ سشمیتا سین کے ساتھ ایک ڈانس ریئلٹی شو کے جج بھی تھے۔ ناظرین کو دونوں کی کیمسٹری بہت پسند آئی۔ شو کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ فلرٹ بھی کرتے تھے جس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں شروع ہوئیں لیکن بات شادی تک نہیں پہنچی


 عمران خان اور زینت امان کی ڈیٹنگ کی افواہیں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔ کئی ہندوستانی اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ جب پاکستانی کرکٹ ٹیم ہندوستان کے دورے پر آئی تو عمران خان نے اپنی سالگرہ زینت امان کے ساتھ منایا تھ 


 بدالرزاق اور تمنا بھاٹیہ کے بارے میں افواہیں تھیں کہ وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ان کی ملاقات چند سال قبل دبئی میں ایک جیولری اسٹور کی لانچنگ تقریب میں ہوئی تھی۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ عبدالرزاق سے ملی تھیں تو وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے بچے بھی تھے 


 پاکستانی کرکٹر محسن خان کو نہ صرف رینا رائے سے پیار ہوگیا تھا بلکہ انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کر دی۔ ان کی شادی ہو گئی جو زیادہ دن نہ چل سکی۔ ان دونوں کی طلاق ہوگئی۔ جوڑے کی ایک بیٹی ہے، جو رینا رائے کے ساتھ ہندوستان میں رہتی ہے



 پاکستانی فاسٹ گیند باز شعیب اختر کو سونالی بیندرے سے شدید محبت تھی۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سونالی بہت پیاری ہیں۔ وہ انہیں شادی کے لیے پرپوز کریں گے۔ اس کے بعد انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ اگر انہوں نے انکار کیا تو وہ انہیں اغوا کر لیں گے لیکن بعد میں کرکٹر نے ان باتوں کی تردید کر دی

Comments