9 مئی کے واقعات کی تحقیقات، جے آئی ٹی نے اسد عمر کو طلب کر لیا
اسد عمر کو لاہور میں درج پانچ مقدمات میں تفتیش کے لیے کل ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے سامنے پیش ہونے کا حکم
ا 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ک
کل 4 بجے جے آئی ٹی میں پیشی کے لیے طلب کر لیا۔ اسد عمر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔اسد عمر کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے سامنے کل پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔ آئی جی آفس لاہور نے اسد عمر کی طلبی کا نوٹس جاری کیا۔
اسد عمر کو کل پیش ہونے کے احکامات اسلام آباد کی رہائشگاہ پر بھی جاری کیے گئے۔ اسد عمر کو تحقیقاتی کارروائی میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا گیا۔آج صبح اسد عمر نے کہا تھا کہ مجھے پہلے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جا چکی ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوں، استحکام پاکستان پارٹی کو سیاست میں بیسٹ آف لک کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی نومبر آیا نہیں تو اسموگ کا یہ حال ہے، پاکستان میں اعلی معیار کا ایندھن استعمال ہونا چاہیے۔خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں اسد عمراور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانتوں میں 22نومبر تک توسیع کردی۔انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ اسد عمر،علیمہ خان اورعظمی خان عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پرعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت تفتیشی افسرنے بتایا کہ دو ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں مگر تاحال ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے ،عدالت آکر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ تفتیشی افسر نہیں ملا۔ ملزمان کے وکیل برہان معظم نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسرنے پہلے ہی ملزمان کو قصوروار ڈیکلیئر کردیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔
Comments
Post a Comment